[X]

PSL کے بقیہ میچز کب اور کہاں ہوں گے؟ پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز مئی ، جون یا ستمبر میں کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی بائیو سیکیور ببل کیلئے انٹرنیشنل ایونٹ کرانے والی کمپنی کی خدمات حاصل کرے گا جب کہ بقیہ میچز ایک ہی شہر میں کرائے جائیں گے لیکن اس حوالے سےفرنچائزز سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ کراچی، لاہور یا راولپنڈی میں سے کوئی ایک شہر بقیہ تمام میچز کی میزبانی کرے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اجلاس میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے نیا بائیو سیکور ببل پی سی بی آؤٹ سورس کرےگا۔ بائیو سیکیور ببل اس ہی کمپنی کو آوٹ سورس کیا جائے گا جس نے انٹرنیشنل ایونٹس کرائے ہوں گے۔ پی سی بی تمام تجاویز فرنچائز مالکان کو پیش کرے گا اور ان کی باہمی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔

Scroll To Top