سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ سچ ثابت کرنے کیلئے بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں جعلی ویڈیو بنانے کا منصوبہ بے نقاب

indian-army

سری نگر(کے این آی)پاکستان کا خوف یا بے شرمی کی انتہا ،بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبور کرنے لگا پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھنے کے بعد بھارت نے اپنی عزت بچانے کیلئے نیا منصوبہ تیار کر لیا جس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں خود ساختہ سرجیکل سٹرائیک کی ویڈیو بنا کر ثبوت کے طور پر پیش کی جائے گی کہ یہ سرجیکل سٹرائیک پاکستان کے علاقہ میں ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چند روز قبل ہونے والی سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے اس وقت دم توڑنے لگے جب ملکی و غیر ملکی میڈیا اور پاک فوج کے ترجمان سمیت وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعظم آزاد کشمیر و دیگر نے اس بات کی تردید کی کہ پاکستان میں کوئی سرجیکل سٹراک نہیں ہوئی ہے ،یہاں تک کہ بھارت کے اپنے ہی اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کے اس دعوے کے سراسر جھوٹ اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہونے والے الیکشن پر اثر انداز ہونے کا منصوبہ قرار دیا اور نریندر مودی سمیت بھارتی افواج پر بھی شدید لعن تعن کی گئی ،اور انڈیا کی فضائی فوج کے افسر سے جب سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگے گئے تو انہوں نے نے ثبوت پیش کرنے سے انکار کر دیا،بھارت خاص کر نریندر مودی اور بھارتی افواج اپنے ان جھوٹے دعوؤں کی وجہ سے پوری دنیا میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،اسی بدنامی سے بچنے کیلئے بھارتی افواج نے حکومت نے ایک شرمناک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے مطابق بھارت اپنے زیر قبضہ علاقے مقبوضہ کشمیر میں جعلی سرجیکل سٹرائیک کی ویڈیو بنا کر اسے پاکستان میں ہونے والی سرجیکل سٹرائیک کو ثبوت کے طور پر پیش کیا جائے گا اس سلسلے میں بھارتی فوج نے اپنی حکومت سے آزاد کشمیر میں چھ ماہ کیلئے خفیہ کارروائیوں کی اجازت بھی مانگ لی ہے ،کنٹرول لائن پربھارتی فوجیوں نے زیرزمین بنکروں کی تعمیر شروع کر کے اپنے گھٹیا منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوشاں ہے ،بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کی بنائے جانے والی ویڈیو آئندہ چند روز میں منظر عام پر آنے کا امکان، جس میں کوئی سچائی نہ ہو گی پاکستان کی حکومت افواج پاکستان اور عالمی میڈیا بھی پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوؤں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے چکے ہیں
Scroll To Top