کشمیر بینک کوایک کروڑ دس لاکھ روپے کا چونا لگانے والا جیولر گرفتار

gewler

مظفر آباد(کے این آئی)جعل سازی اور فراڈ وہ بھی کشمیر بینک کے ساتھ،ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا چونا لگانے والا جیولر گرفتار،تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ مین برانچ اور کھائی گلہ میں قائم کشمیر بینک سے عصمت بشیر گولڈ سمتھ جیولر نے 24افراد کے زریعے بینک سے ایک کروڑ دس لاکھ کا فراڈ کرتے ہوئے بینک میں جعلی سونا رکھوا کر خطیر رقم حاصل کر لی،مذکورہ دونوں بینکوں نے عصمت بشیر جیولر سے سونے کی تصدیق حاصل کی تو جیولر نے جعلی سونے کو اصلی سونے کی تصدیق جاری کر دی اور اسی بناء پر کشمیر بینک سے ایک کروڈ دس لاکھ روپے سونا رکھوانے کے عوض قرضہ جاری کرا لیا، بعد ازاں سونا جعلی ثابت ہونے پر کشمیر بینک نے مذکورہ جیولر کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی اور ملزم کو گرفتار کرا دیا، مزید تفتیش جاری ہے
Scroll To Top