باغ:جرگے کی مقتولہ بیوی کے خاوند کو10ہزار روپے دے کر چپ کر انے کی کوشش ناکام

Dead body in a mortuary

مظفر آباد(کے این آئی)بدر مستور ضلع باغ کے رہائشی فیاض خان ولد روشن خان نے کہا ہے کہ ایک سال قبل اس کی 35سالہ بیوی کو سازش کے تحت موت کے گھاٹ اتار دیاگیا تھا جس پر آئی جی آزادکشمیر کو تحریری درخواست دی تو انہوں نے 26مئی2016جوتحقیقات کا حکم دیا لیکن نام نہاد جرگے نے دس ہزار روپے دے کر مجھے چپ کرانے کی کوشش کی، فیاض خان نے مزید کہا کہ میرے پانچ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن میں سے چار بہت چھوٹے ہیں ،فیاض خان نے بتایا کہ میری بیوی کی موت کے وقت مجھے بتایاگیا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے جبکہ دو ماہ بعد معلوم ہوا کہ میری بیوی کی موت دل کا دورہ نہیں تھی، متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے
Scroll To Top