موجودہ اسمبلی کے ممبران جموں کشمیر کونسل کے ممبران کا انتخاب کرنے کا کوئی جواز نہیں رکھتے:فاروق حیدر

Farooq Hedar

مظفر آباد(آئی این پی)مسلم لیگ( ن) آزادجموں و کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں 120دنوں سے بھی کم مدت رہ گئی ہے لہٰذ جموں کشمیر کونسل کے انتخابات عام انتخابات کے بعد ہونے چاہیں۔ جس اسمبلی کی مدت محض دنوں پر محیط ہے اس اسمبلی کے ممبران جموں کشمیر کونسل کے ممبران کا انتخاب کرنے کا کوئی جواز نہیں رکھتے ، جانے والے لوگ اگلے پانچ سال کیلئے کونسل کے ممبران کا انتخاب کریں یہ مناسب نہیں اگر کسی نے جموں کشمیر کونسل کے انتخابات آمدہ عام انتخابات سے قبل کروانے کی کوشش کی تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکٹا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جموں کشمیر کونسل کے انتخابات بارے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔راجہ محمد فاروق حیدر خان نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات اور جموں کشمیر کونسل کے انتخابات ، دورانیہ ، شیڈول اور انعقاد کے حوالے سے واضح فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کونسل کے انتخابات اور مدت کا واضح تعین نہیں ۔ اس حوالے سے یہ بالکل واضح ہے کہ جب تک جموں کشمیر کونسل کے انتخابا ت نہیں ہوتے ریٹائرڈ ہونے والے ممبران کا دورانیہ جاری رہتا ہے ۔مزید یہ کہ آئین کی دفعہ 56Aکے تحت آئین کسی بھی طرح کے اقدامات بروقت نہ ہونے کی صورت میں بعد ازاں واقع پذیر ہونے پر قدغن نہیں لگاتااور نہ ہی یہ آئین کی خلاف ورزی متصور ہوتی ہے
Scroll To Top