انڈیا کا اسلام آباد میں سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

india not attend sark conference

انڈیا نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں نو اور دس نومبر کو ہونے والے سارک کانفرنس کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انڈین وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

انڈیا نے اس بارے میں سارک کانفرنس اجلاس کی صدارت کرنے والے ملک نیپال کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔

علاقائی تعاون اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، لہذا بھارت اسلام آباد کانفرنس میں شامل نہیں ہو گا۔

بھارت نے نیپال سے کہا ہے کہ ’ایک ملک نے ایسا ماحول بنا دیا ہے جو اجلاس کے لیے مناسب نہیں ہے۔‘

بھارت کے خارجہ امور کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کیا ہے، ’علاقائی تعاون اور انتہا پسندی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، لہذا انڈیا اسلام آباد کانفرنس میں شامل نہیں ہو گا۔‘

 

Scroll To Top