بھڑکے میں چھاپہ،بھاری مقدار میں گردا چرس برآمد، پورا خاندان گرفتارکر لیاگیا

c

میرپور(ماجد چوہدری)تھانہ سٹی پولیس کا بھڑکے میں چھاپہ،منشیات فروش گرفتار،ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے گھر پر چھاپہ،گھر سے دو خواتین اور دو مردوں کو ایک کلو چرس سمیت گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،مزید کارروائی جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ نصیراحمد نے ہمراہ آڈیشنل ایس ایچ او سردار نعمان ، سب انسپکٹر ملک شبیر،کانسٹیبل راجہ اخلاق،ڈی ایف سی عنصر،حاجی اکرام،فہیم،راجہ بشیر کانسٹیبل و دیگر کے کارروائی کرتے ہوئے بند روڈ سے غلام عباس ولد محمد اسلم قوم شیخ ساکن بھڑکے کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا ،ملزم کی نشاندہی پر اس کے گھر واقع بھڑکے میں چھاپہ مار کر پولیس نے غلام عباس کے بہنوئی محمد ندیم ولد عبدالقدیر ،رمشاء دختر محمد شفیع زوجہ غلام عباس اورزاہدہ بی بی زوجہ محمد اسلم ساکن بھڑکے کو گرفتار کر کے ایک کلو گردا چرس برآمد کر لی، ملزمان کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی
Scroll To Top