یونین کونسل پنجگراں کے رہائشی حوالدار داؤ د مغل ٹریفک حادثہ میں جاں بحق،نماز جنازہ کے بعدسرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

police-arshad-namaz-e-janaza-rwp-15-10

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) یونین کونسل پنجگراں کے رہائشی حوالدار داؤ د مغل حادثہ میں جاں بحق ‘ مرحوم پولیس میں حوالدار تھے ‘ جو کہ روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہو کر چل بسے ‘ نماز جنازہ آبائی گاؤں پنجگراں میں ادا کی گئی جس کے بعد پولیس کے چاک و چوبنددستے کی جانب سے سلامی دی گئی مرحوم کے نماز جناز ہ میں پولیس سمیت سیاسی ،سماجی رہنماؤں اور علاقے کی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ‘ اس سے قبل بھی ان کے خاندان کے 2افرادشادل مغل اور لیاقت مغل روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو چکے ہیں اور یکے بعد دیگرے اس برادری کے ساتھ یہ تیسرا حادثہ پیش آیا ہے ۔مرحوم کے انتقال پر سیاسی ،سماجی رہنماؤںآل آزادکشمیر مغل ویلفےئر آرگنائزیشن کے صدر شیرا ز مغل ،محمد شبیر مغل ،سفیر خان ،بشارت مغل سمیت مختلف شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔اللہ پاک مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا ء فرمائے (آمین )۔

 

Scroll To Top