چین ، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے 2000 چارجنگ پوائنٹس بنانے کا فیصلہ

china train

نینگ(آئی این پی) جنوبی چین کا گاڑیوں کی پیداوار کا بڑا مرکز لیو ژو سٹی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں2000 چارجنگ پوائنٹ تعمیر کرے گا ۔ شہر کے بجلی سپلائی کرنیوالے ادارے کے مطابق 500سے 700چارجنگ پوائنٹ ڈاؤن ٹاؤن ایریا میں آئندہ دو سال میں بنائے جائیں گے ۔ادارے نے کہا ہے کہ ہم سرکاری دفاتر ، سکولوں ، کاروباری افراد اور نجی اداروں کے آس پاس چارجنگ پوائنٹس کی سہولتیں فراہم کرینگے۔ادارے کے ایک عہدیدار وانگ جی ڈانگ نے کہا ہے کہ ان چارجنگ پوائنٹس کو قریبی بجلی گھروں کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا تا کہ گاڑیوں کی چارجنگ میں سہولت حاصل ہو سکے ، چین کے خود مختار صوبے گوانگ ژی ژوانگ کے شہر لیو ژو نے گذشتہ سال 22لاکھ 90ہزار گاڑیاں تیار کی تھیں جو کہ چین میں تیار کی گئیں گاڑیوں کا 9.4فیصد ہے ، شہرکی انتظامیہ نے نئی انرجی گاڑیاں تیار کرنے کے لئے بھاری سرمایہ کاری کررکھی ہے ۔
Scroll To Top