پولیس نے موسیقی اور ناچ گانے کی محفل الٹ دی، 52افراد تین خواتین سمیت گرفتار،گاڑیاں شراب اور نقدی بھی ضبط کر لی گئی

540babac8d442

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)تھانہ پولیس صدر ان ایکشن مقامی افراد کی شکایت پرکارروائی کرتے ہوئے گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین خواتین سمیت52افراد کو گرفتار کر لیا ،مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پولیس صدر نے کارروائی کرتے ہوئے دارلحکومت کے نواحی علاقیشہید گلی کے ایک گیسٹ ہاؤس پر مقامی افراد کی شکایت پر چھاپہ مار کر نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر تین خواتین سمیت52افراد کر گرفتار کر کے حوالات بند کردیا،ملزمان نے گیسٹ ہاؤس میں شراب و کباب کی محفل لگائی ہوئی تھی اور لاؤڈ سپیکر کی وجہ سے اہل محلہ کو تکلیف پہنچ رہی تھی گرفتار افراد کیساتھ شراب بھی برآمد کی گئی اور گرفتار تمام فراد نشے میں تھے جن میں سے41اوباش نوجوان اور ریسٹ ہاؤس کا ملازم بھی شامل تھا ،ساؤنڈ سسٹم موٹر سائیکل خواتین پر نچھاور کی جانے والی رقم اور گاڑیاں بھی ضبط کر لیں گئیں

 

Scroll To Top