مسافر بس اور موٹر سائیکل دریائے نیلم میں گرنے سے 27افراد جاں بحق،ریسکیو آپریشن جاری

neelam

مظفر آباد(کے این آئی)کیل سے مظفرآباد آنے والی بد قسمت کوسٹر نوسیری اور چلہانے چیک پوسٹ کے درمیان موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے کے بعد موٹر سائیکل سمیت مسافر بس دریائے نیلم میں جا گری،مسافر بس میں سوار 30میں سے27مسافر ڈوب کر جاں بحق،تین کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات، مسافر بس کا کنڈیکٹر اور دو خواتین سڑک پر ہی گر جانے کے باعث زخمی،حادثے میں ایک ہی گھر کی سات بہنیں اور ایک بھائی بھی شامل، دشوار گزار راستہ کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا، آرمی کے نوجوان بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،کوسٹر کو فیصل ساکن چلہانہ چلا رہا تھا ،افسوسناک امر یہ کہ جس جگہ حادثہ رونما ہوا ہے وہاں سے ایمبولینس میں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے تک تقریباََ گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑتا ہے
Scroll To Top