عالمی ادارہ برائے ترقی زراعت (IFAD)کے ڈونر مشن کا دورہ آزادکشمیر،5ار ب روپے سے زائد مالیت کے منصوبہ جات کا عندیہ دیدیا

ifad

مظفر آباد( پی آئی ڈی ) عالمی ادارہ برائے ترقی زراعت (IFAD)کے ڈونر مشن کا دورہ آزادکشمیر۔آزادکشمیر میں 5ار ب روپے سے زائد مالیت کے منصوبہ جات کا عندیہ دیدیا۔ مختلف ویلج آرگنائزیشنز سے ملاقاتیں اور آزادجموں وکشمیر کیمونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے جاری منصوبہ جات کا معائنہ۔وفد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ ،سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات منصور قادر ڈار اور پروگرام ڈائریکٹر AJKCDP جاوید ایوب کے علاوہ مختلف حکومتی محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اورسربرہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں کے رہنے والے عوام کا میعار زندگی بہتر بنانے کے لیے عالمی اداراہ برائے زرعی ترقی (IFAD)نے AJKCDPکے فیز II پروگرام “Up Scaling Gender Sensitive Rural Community Development & Livelihood Support in AJK”. شروع کرنے کے حوالے سے ڈونر IFAD مشن نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا ۔ ہابرٹ بوئیرڈ کی قیادت میں ایفاد کے پانچ رکنی وفد جس میں سینئر پروگرام آفیسرقائم علی شاہ ، کنسلٹنٹ رورل ڈویلپمنٹ رب نواز خان،مانیٹرنگ سپیشلسٹ مس اینٹا سہواور عبدالکریم خان شامل تھے نے آزادکشمیر میں فیز II_پروگرام کے حوالہ سے تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر آزادجموں وکشمیر کیمونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام سردار جاوید ایوب ،اور پروگرام ڈائریکٹر راجہ طاہر عظیم نے وفد کومنصوبہ سے متعلق بریفنگ دی ۔وفد نے ویلج آرگنائزیشن پھگوان دوپٹہ کی جنرل کونسل اور ایگزیکٹو ممبران سے دوپٹہ کے مقام پر ملاقات بھی کی ۔اس موقع پرتنظیم ویلج آرگنائزیشن دوپٹہ کے صدر راجہ افتخار نے وفد کو اپنی تنظیم کی سرگرمیوں اور مستقبل کے پروگرام سے متعلق بریف کیا۔ آمدہ نئے پروگرام میں دیہی ترقی اور عوامی شمولیت اور شراکتی ترقی جو کہ پائیدار بنیادوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی ۔انہوں نے ایفاد مشن کے سابقہ پروگرام بارے اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پروگرام میں سارے آزاد کشمیر کی دیہی ترقی اور خاص کر خواتین کو ترقی کی دوڑ میں شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے اس امر کا اظہار بھی کیا نوجوان مرد وخواتین کو ہنر مند بنا کر خود روز گار حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے گا تاکہ قرضہ جات اور دیگر چھوٹے اثاثہ جات کے ذریعے غریب ترین لوگوں کو غربت کے شکنجے سے نجات مل سکے گی ۔

 

Scroll To Top