بلدیاتی الیکشن سے پہلے حلقہ بندیاں ضروری،عملی اقدامات کئے جائیں:امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر

election

بھمبر(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے امیر چوہدری امجد یوسف نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن وقت کا تقاضا ہے مگر اُس سے پہلے بلدیاتی حلقہ بندیا ں ضروری ہیں اس لیے وزیراعظم حلقہ بندی کے لیے متعلقہ اداروں کو حکم دیں تاکہ زمینی حقائق کے مطابق نئی قیادت سامنے آسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا موجودہ حلقہ بندیوں پر آخری الیکشن 1991 میں ہوئے تھے جس کے بعد سے کوئی الیکشن نہیں ہوا پچھے 25سالوں سے آبادی کئی گنا اضافہ ہوا ہے اس لیے حکومت بار بار دسمبر میں الیکشن کرانے کے اعلان کی بجائے پہلے بلدیاتی نئی حدبندی بنائے پھر الیکشن کا اعلان کرے وگرنہ عوام سمجھیں گے کہ حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن کے اعلانات محض ، دھوکہ ہیں۔
Scroll To Top