راولاکوٹ کی رہائشی ننھی منی بچی منہال تکہ بوٹی بناتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق

nehaal

اسلام آباد(کے این آئی)راولاکوٹ کی رہائشی ننھی منی بچی تکہ بوٹی بناتے ہوئے آگ کا شکار ہو گئی،والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی،آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کر دیاگیا، تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے قریبی علاقے پانیولہ کے محمد نصیر کیانی کی معصوم بچی اپنے گھر تکہ بوٹی پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور بچی کو لپیٹ میں لے لیا، جلسی ہوئی بچی کو فوراََ راولاکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اسے ابتدائی طبی امداد دیکر راولپنڈی ریفر کر دیاگیا لیکن معصوم بچی منہال جانبر نہ ہو سکی،ننھی منہال کو اسکے آبائی گاؤں میں آہوں و سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیاگیا، والدین پر غشی کے دورے،علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی
Scroll To Top