مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب

assembly haal

اسلام آباد (آئی ا ین پی) قومی اسمبلی کا اہم اجلاس 26 ستمبر بروز پیر کو طلب کرلیا گیا‘ مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا معاملہ زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 ستمبر بروز پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔ صدر پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی دفعہ 1کے تحت طلب کیا ہے۔
Scroll To Top