ہم سی پیک کی حفاظت کیلئے اپنی جان لڑا دیں گے نیول چیف نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا

239315_39424065-1

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک):نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لئے گیم چینجر ہے اور بحریہ اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ کراچی شپ یارڈ میں فاسٹ اٹیک کرافٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کی پاکستان میں تیاری پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب پہلا قدم ہے، بحری جہازوں کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے نہ صرف ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی بلکہ ملکی دفاع بھی مضبوط ہوگا۔

 

Scroll To Top