اوڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر عسکریت پسندوں کا حملہ 17 فوجی ہلاک، 4 حملہ آور بھی مارے گئے ،بھارتی فوج کا دعویٰ

_70129834_70125425

سری نگر(یوا ین پی) مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولا کے سرحدی قصبے اوڑی میں کشمیری عسکریت پسندوں نے حملہ کرکے 17 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ 4 حملہ آوور بھی مارے گئے۔ میں اڑی کے قریب فوجی ہیڈکوارٹرز پر مسلح افرادنے حملہ کیا ، بھارتی اخبار دی ہندو نے فوجی زرائیع سے بتایا ہے کہ حملے میں17 بھارتی فوجی ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوئے ۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے روس اور امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کے بارہ بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پر حملہ مسلح افراد نے حملہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بجے کیا ۔ حملے کے بعد علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں اور فوجیوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ فوجی ہیڈ کواٹرز کے اندر سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ، کئی بارکوں میں بھی آگ لگ گئی ، حملے میں اٹھارہ بھارتی فوجی زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی جن پر قابو پانے کیلئے فوج کی سپیشل فورسز کے دستوں کو ہیلی کاپٹروں کے زریعے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر اتارا گیاانڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو علی الصبح 5 بجکر 30 منٹ پر نامعلوم تعداد میں مسلح افراد انڈین فوج کی 12 ویں بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔یہ فوجی مرکز لائن آف کنٹرول کے قریب ہے جہاں سرحدی تنازع کی وجہ سے پہلے ہی سیکیورٹی بہت زیادہ سخت ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں اور ہندوستانی فورسز کے درمیان فوجی مرکز کے اندر فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا جبکہ دھماکوں کی بھی آواز سنائی دیں ۔ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہیں اپنا دورہ امریکا اور روس ملتوی کردیا جبکہ نئی دہلی میں ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا۔جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا حملے کے بعد فوج کے خصوصی دستوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اوڑی میں اتارا گیا جبکہ اوڑی اور لائن آف کنٹرول کی طرف جانے والی سڑکوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق انڈین آرمی کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ 4 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے پولیس کے حوالے سے اسے مشتبہ فدائی حملہ کہا ہے۔میڈیا کے مطابق بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں واقع فوجی علاقے پر حملہ کے بعد کئی بیرکوں میں آگ لگی گئی ۔

 

Scroll To Top