ناڑ اور کجلانی کے جنگل میں شیر کی آمد،قربانی کے30بکرے بکریوں سمیت ہلاک،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

goat

چکسواری ( سپیشل رپورٹر)ناڑ اور کجلانی کے جنگل میں شیر کی آمد جنگل سے شیر نے 30 قیمتی بکر یوں کو ہلاک کر دیا ان 30 بکریوں میں قربانی کے بکرے بھی شامل تھے ۔ جس وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جنگل کے نزدیک آبادی کے لوگ رات کو جاگنے پر مجبور۔ مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا کہ شیر کو جنگل سے بگایا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ عوام علاقہ نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ ان کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے۔

 

Scroll To Top