چکسواری میں اوور لوڈڈ گاڑیوں کی بھرمار ،گاڑی بجلی کی تاروں سے الجھ گئی، گزشتہ روز نصب کیا گیا بجلی کا ٹرانسفارمر جلا ڈالا

loader

چکسواری (سپیشل رپورٹر)چکسواری میں اوور لوڈڈ گاڑیوں نے بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا۔مین بازار کا ٹرانسفارمر جلا دیا۔گزشتہ دن ٹرانسفارمر خراب تھا۔محکمہ برقیات کے جوانوں نے ٹرانسفارمر ٹھیک کر کے رات کو نصب کر دیا۔صبح چار بجے لوڈڈ گاڑی بجلی کی تاروں سے الجھی اور ٹرانسفارمر دوبارہ جل گیا۔ تاجر برادری سراپا احتجاج۔لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ محکمہ برقیات ٹراسپورٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائے۔تفصیلات کے مطابق چکسواری بازار میں ٹرانسپورٹروں نے انی مچا دی۔آئے روز اوور لوڈنگ کی وجہ سے بجلی کی بندش معمول بن گئی۔اوور لوڈڈ گاڑیاں بجلی کے تا ر توڑ دیتی ہیں۔ گزشتہ روز مسافر بس کے بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کی وجہ سے ٹرانسفارمر جل گیا۔ عیدکے دنوں میں صارفین کا بازاروں میں رش رہتا ہے ۔درزیوں نے کپڑے سلائی کر کے دینے ہوتے ہیں ۔ عین انھی دنوں میں بجلی کی بندش سے سار ا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ٹرانسفارمر ایک دن پہلے جل گیا تھا برقیات کے جوانوں نے شب و روز کی محنت اور مستعدی سے ٹرانسفارمر تیار کر کے لگایا تو اسی رات ٹرانسفارمر دوبارہ جل گیا۔ رات چار بجے کے بعد لوڈڈ گاڑی بجلی کے تاروں سے ٹکرائی تو ٹرانسفارمر دوبارہ جل گیا۔ تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔آئے روز کوئی نہ کوئی ڈرامہ ہوتا رہتا ہے۔ گزشتہ چند دن پہلے ایک موٹر بائیک بجلی کی تاروں میں پھنس گئی تھی جس کی وجہ سے بھی بجلی کافی دیر بند رہی تھی۔محکمہ برقیات اور ٹریفک پولیس ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں تا کہ آئندہ بجلی کی بلا تعطل ترسیل ممکن ہو سکے۔

 

Scroll To Top