چکسواری پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ لیکر گھومنے والا ملزم شوکت گرفتار ،مقدمہ درج مزید تفتیش جاری

jail-arrested-arrest-prison313

چکسواری(نمائندہ عدالت) ناجائز اسلحہ لیکر گھومنے والا شخص شوکت تھانہ چکسواری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق تھامہ چکسواری کے ایس ایچ او مہدی خان،اے ایس آئی سمیع اللہ پولیس اہلکاران کیساتھ معمول کی گشت پر تھے کہ اسی دوران انہوں نے چکسواری میں ناجائز اسلحہ لیکر گھومنے والے مشکوک شخص کو روک کر اسکی تلاشی لی تو اسکے قبضہ سے30بور بستول برآمد ہوئی جس پرپولیس نے ملزم شوکت ساکن گجر خان کو مقع پر ہی گرفتار کرتے ہوئے پستول ضبط کر لی اور مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی

 

Scroll To Top