دبئی میں بغیر ڈرائیور کی بس کا افتتاح

Without Driver

دبئی: دبئی میں پہلی بغیر ڈرائیور والی بسوں کا افتتاح کردیا گیا۔ بس میں 10 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

دبئی میں 700 میٹر لمبی بغیر ڈرائیور کی بس آزمائشی سفر کا آغاز کر چکی ہے۔ فرانسیسی کمپنی کے اشتراک سے بننے والی ان بسوں میں الیکٹرک موٹر لگائی گئی ہے جبکہ یہ فی گھنٹہ 40 کلومیٹرز کا سفر کرسکتی ہیں۔

اس میں نصب کی گئی جدید ٹیکنالوجی کے باعث یہ بس خود کار طریقہ سے اپنی اسپیڈ کم یا زیادہ کرسکتی ہے جبکہ کسی راہگیر کے اچانک سامنے آجانے کی صورت میں بریک بھی لگا سکتی ہے۔

دبئی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 2030 تک دبئی کی آدھی سے زیادہ ٹرانسپورٹ کو خود کار طریقہ نظام پر منتقل کردیا جائے گ

 

Scroll To Top