کھاڑک میدان جنگ بن گیا،با اثر افراد کا محمد رمضان نامی شخص کے گھر حملہ، مار مار کر لہو لہان کر دیا،اہل خانہ کو بھی شدید زدوکوب کیا،سٹی پولیس دو گھنٹے بعد پہنچی

20160909_133925

میرپور(جنرل رپورٹر) زمینی تنازعہ پر با اثر شخصیات کا کھاڑک کے رہائشی محمد رمضان کے گھر حملہ،مار مار کر لہو لہان کر دیا،اہل خانہ کو بھی شدید زدو کوب کیا،تھانہ پولیس سٹی اطلاع ملنے کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی،تفصیلات کے مطابق ابرار ،اشفاق ،اشتیاق،مشتاق وغیرہ نے زمین کے تنازعہ پرمحمد رمضان ساکن کھاڑک کے گھر پر ہلا بھول دیا ،مار مار کر محمد رمضان کو لہو لہان کر دیا،اہل خانہ کو بھی شدید زدو کوب کیا گیا،تھانہ پولیس سٹی کے متعدد بار فون کرنے کے باوجود کوئی بھی اہلکار موقع پر نہ پہنچ سکا،حملہ آوروں ایک گھنٹے تک محمد رمضان کے گھر کو میدان جنگ بنائے رکھا ،گھر کا سامان بھی توڑ دیا،متاثرہ شخص نے اہل خانہ کے ہمراہ پولیس اور حملہ آوروں کیخلاف چوک شہیداں میں دھرنا دے دیا ، جس پر سٹی پولیس کے اہلکاروں کو ہوش آ گیا ، تقریباََ دو گھنٹے بعد اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو اہل خانہ سمیت تھانے لے گئی، اور مقدمہ درج کر لیا ، متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتا یا کہ حملہ آروں نے پہلے بھی متعدد بار مجھے مارنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں میری بار بار شکایات کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اب حملہ آروں نے حملہ کر کے مجھے اور میرے اہل خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے گھر میں موجود دو لاکھ روپے بھی ساتھ لے گئے، انتظامیہ حملہ آروں کیخلاف کارروائی کرے ،مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرے، اگر کوئی نقصان ہوا تو اسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی،متاثرہ شخس کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی

 

Scroll To Top