تیاریاں مکمل،رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخشؒ کا عرس پاک کل منعقد ہو گا،تقریبات کا آغاز مزار پاک کو غسل دیکر کیا جائے گا

mian-muhammad-bakhsh

میرپور(نامہ نگار)رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخشؒ کا عرس پاک کل منعقد کیا جائے گا مزار شریف کو غسل دیا جائے گا چادریں چڑھائی جائیں گئیں غسل کی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سید نظیر الحسن گیلانی ہو ں گے غسل کی تقریب اور نمازعشاہ کے بعد محفل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان وآزاد کشمیر کے نعت خوان حضرات میاں محمد بخش ؒ کا عارفانہ کلام پیش کریں گے تفصیلات کے مطابق کھڑی شریف میں رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش ؒ کے سالانہ عرس پاک کے انتظامات مکمل عرس کی تقریبات کا آغاز09/10 ستمبر2016بمطابق 6/7/زولحج آج منعقد ہوگاآج بعداز نماز مغرب غسل اور چادر پوشی کی تقریب ہو گئی مورخہ 10ستمبر 2016بمطابق 7ڈوزالحج بوقت1:00بجے دن اختتامی دعا ہو گی۔عرس مبارک کی تقریب محکمہ اوقاف کے زیر انتظام نہایت عقیدت و احترام سے منعقد کروائی جا رہی ہے جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے مشہور جید علما ء اکرام نعت خوان حضرات عارف کھڑی رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش ؒ کا عارفانہ کلام پیش کر کے زائرین کے قلب کو منور کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈرائریکٹر اوقاف میرپور ڈویژن مقصود حسین عباسی نے میڈیا کے نمائیدگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بعداز نمازمغرب دربار شریف کو غسل دی جائے گا چادریں چڑھائی جائیں گئیں کھڑی شریف عرس پاک نہایت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا اور اولیااکرم کے عقیدت مندان اور زائرین کیلئے بھرپور انتظامات مکمل تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مشہور روحانی درس گاہ رومیہ کشمیر حضرت میاں محمد بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز09/10 ستمبر2016بمطابق 6/7/زولحج کو منعقد ہوگامورخہ09ستمبربعداز نماز مغرب غسل اور چادر پوشی کی تقریب ہو گئی مورخہ 10ستمبر 2016بمطابق 7ڈوزالحج بوقت1:00بجے دن اختتامی دعا ہو گی عرس پاک کی اس با بر کت محفل میں آزاد کشمیر پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک سے آئے ہوئے ہزاروں زائرین شر کت فر ما کر روحانی فیض حاصل کریں گے در بار عالیہ کھڑی شریف میں عرس پاک کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گی ہے ۔محکمہ اوقاف ہر سال کی طرح اس سال بھی زرائرین کیلئے بہترین سہولتوں کا اہتمام کیا ہے ڈائریکٹر اوقاف میرپور مقصود عباسی نے کہا کہ عرس پاک کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے عرس پاک کو شایان شان انداز میں منعقد کروانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اس میں کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی ۔

 

Scroll To Top