وزیر تعلیم ان ایکشن،گرلز مڈل سکول کٹکیر کے اساتذہ اورصدر معلم غیر حاضری پر معطل،دیگر سکولوں کے اساتذہ کو سخت ترین وارننگ

wazir-tallim

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)آزادکشمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے سکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو سخت وارننگ جاری کر دی گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کٹکیر حلقہ چار کھاوڑ ہ کے غیر حاضر اساتذہ اور صدر معلم کو معطل کر دیا گیا معاملہ کی چھان بین کیلئے کمیٹی قائم ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کر کے اساتذہ کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جانے کا امکان آزادکشمیر بھر میں سکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کیخلاف کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کٹکیر بالا حلقہ چار کھاوڑہ کے صدر معلم راجہ غلام مصطفی ، جونیئر معلمہ شمیم اختر ، پرائمری معلمہ شفیقہ بیگم اور پرائمری معلمہ عاشیدہ بیگم کو عدم حاضری کی بنیاد پر معطل کر کے انکے خلاف تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ایک ہفتہ میں انکوائری کر کے وزیر تعلیم کا اپنی رپورٹ پیش کرے گی ان اساتذہ کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ آزادکشمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے آزادکشمیر بھر میں تعلیمی اداروں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کیخلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا ہے اور متعلقہ افیسران کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ اگراس معاملہ میں کوئی بھی غفلت اور لاپرواہی برتی گئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی آزادکشمیر بھر میں اساتذہ کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ سکولوں سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور جو بھی معلم یا معلمات غیر حاضر ہوئے انہیں نوکری سے برخاست کرنے کی کاروائی کرینگے

 

Scroll To Top