علامہ اقبال روڈ سے ملنے والا نومولود بچہ تین دن زندگی و موت کی کشمکش کے بعدزندگی کی بازی ہار گیا

child

میرپور(نمائندہ عدالت)چند رو قبل سنگ دل نامعلوم ماں کی طرف سے علامہ اقبال روڈپر پھینکے جانے والا نومولود بچہ تین دن زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا،تفصیلات کے مطابق تین دن قبل نہ معلوم ماں اپنے نومولود بچے کو سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئی تھی ،سڑک پر پھینکنے کی وجہ سے بچے کے سر میں شدید چوٹیں بھی آئیں تھیں، بچے کو مقامی افراد نے ہسپتال پہنچایا تھا لیکن بچے کے سر میں شدید چوٹیں لگنے کی وجہ سے وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا،بچے کو گود لینے کیلئے بھی بے شمار افراد ہسپتال انتظامیہ سے رابطے میں تھے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا

 

Scroll To Top