انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم(کمپوزٹ)سالانہ 2016ء کے نتائج کا اعلان،40541 میں سے 19979 امیدواران کامیاب،مجموعی نتیجہ 49.28 فیصد رہا

1

میرپور(کے این آئی) آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیراہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم(کمپوزٹ)سالانہ 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔انٹرمیڈیٹ کے نتائج تعلیمی بورڈمیرپورکے اس امتحان میں کمپوزٹ پارٹ دوم کیلئے کل 42007 امیدواران نے فارم ہا داخلہ ارسال کئے 40541 امیدواران شامل امتحان ہوئے جن میں سے 19979 امیدواران کامیاب قرار پائے۔

3

 اسطرح بورڈ کا مجموعی نتیجہ 49.28 فیصد رہا اور ریگولر امیدواران کا نتیجہ 66.21 فیصدجبکہ پرائیویٹ امیدواران کا نتیجہ 29.05 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر بورڈمیں پہلی تین پوزیشنزحاصلکرنے والوں میں فاطمۃالزھرا گرلز کالج کوٹلی کی طالبہ اسماء بتول رول نمبر510336 نے 1042نمبرات حاصل کرکے پہلی اور پنجاب کالج میرپورکی طالبہ قدسیہ عرفان رول نمبر501145نے 1040نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی طالبہ سنعیہ بشیر رو ل نمبر 500183 نے 1039 نمبرات حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی

2

پری میڈ یکل گروپ طالباتپنجاب کالج میرپورکی طالبہ قدسیہ عرفان رول نمبر501145نے 1040نمبرات حاصل کرکے پہلی اور گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی طالبہ سنعیہ بشیر رو ل نمبر 500183 نے 1039 نمبرات حاصل کر کے دوسری جبکہ کشمیر ماڈل کالج میرپور کی طالبہ سارہ خان رولنمبر 500845نے 1032نمبرات حاصل کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری میڈ یکل گروپ طلباء کشمیر ماڈل کالج میرپورکے طالب علم نعمان عزیزرول نمبر505516 نے 1037 نمبرات حاصل کرکے پہلی ، الغزالی کالج آف سائنسز کوٹلی کے طالبعلمفرخ حمید رول نمبر505882نے 1028 نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ گرین ہلز سائنس کالج خواجہ محلہ مظفرآبادکے طالبعلم اُویس لطیف رول نمبر 505442 نے 1018 نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ طالبات فاطمۃالزھرا گرلز کالج کوٹلی کی طالبہ اسماء بتول رول نمبر510336 نے 1042نمبرات حاصل کرکے پہلی اورپنجاب کالج کوٹلی کی طالبہ اقراء فرید رول نمبر 510366 نے 1000 نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج راولاکوٹ پونچھکی طالبہا ریبہ مجید رول نمبر 510467 نے 998 نمبرات حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ طلبائالغزالی کالج آف سائنسز کوٹلیکے طالبعلم سُہیل الطاف رول نمبر516240 نے 1002 نمبرات حاصل کرکے پہلی، کیڈٹ کالج پلندری کے طالبعلم فصیح الرحمٰن رو ل نمبر516950 اور گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کے طالب علم سید قمر عباس کاظمی رول نمبر 515149نے مساوی طور پر 999 نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ پنجاب کالج میرپور کے طالبعلم محمد احسن اشفاق رول نمبر 515839 نے 995 نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی

4

۔سائنس جنرل گروپ طالبات ابن سینا ماڈل کالج کوٹلیکی طالبہنازش شیراز رو ل نمبر 520602 نے994 نمبرات حاصل کر کے پہلی، گریژن سائنس کالج برنالہ کی طالبہ مریم شہباز رو ل نمبر520416 نے 975 نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ اسی ادارہ کی طالبہصباحت اعجاز رول نمبر 520415 نے 951 نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس جنرل گروپ طلباء اسلامیہ ماڈل سائنس کالج کھڑک پونچھکے طالبعلماحسن اعظم رول نمبر 526398 نے 958 نمبرات حاصل کر کے پہلی،گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآبادکے طالبعلم فراز احمد قریشی رول نمبر 525122 نے 957 نمبرات حاصل کر کے دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج چکار ہٹیاں بالاکے طالبعلم فیصل جاوید رول نمبر 525105 نے 949 نمبرات حاصل کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامرس گروپ طالبات پنجاب کالج میرپورکی طالبہ فاطمہ محمود رولنمبر580191 نے 971 نمبرات حاصل کر کے پہلی اورانعام سائنس کالج دھرککوٹہ پونچھ کی طالبہ ماریہ یوسف رو لنمبر580670 نے 965 نمبرات حاصل کر کے دوسری جبکہ مہران کالج آف کامرس اینڈ سائنسزمیرپور کی طالبہ عائشہ ردانسیم رولنمبر 580161نے 954 نمبرات حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کامرس گروپ طلباء پنجاب کالج میرپورکے طالبعلم اشعر علی رول نمبر585598 نے 968 نمبرات حاصل کر کے پہلی اورپنجاب کالج کوٹلی کے طالبعلم محمد ارشاد خان رولنمبر586253 نے 930 نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ دی کشمیر سائنس کالج اسلام گڑھ میرپورکے طالبعلم انوار الحق رولنمبر585553 نے890 نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

5

۔ علم و ادب گروپ طالبات گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری کی طالبہ کرن عابد رول نمبر 541572 اور پرائیویٹ ضلع بھمبر کی طالبہ مریم بی بی رول نمبر 548890 نے مساوی طور پر 939 نمبرات حاصل کرکے پہلی اور گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سرہوٹہ نمبر 2 کوٹلی کی طالبہعنبر ارشاد رول نمبر543590 نے 938 نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ الزیتونہ گرلز کالج آف اسلامک ایجوکیشن ہاوسنگ سکیم کوٹلی کی طالبہ مصباح قیوم رولنمبر544012 نے 937 نمبرات حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔علم و ادب گروپ طلباء پرائیویٹضلع نیلمکے طالبعلم سید محمد مسعود اقبال کاظمی رولنمبر570122 نے 940 نمبرات حاصل کرکے پہلی اور پرائیویٹ ضلع نیلم کے طالبعلم محمدزاہد روف رولنمبر 570116 نے 926 نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ پرائیویٹ ضلع کوٹلی کے طالبعلم محمدحسان رولنمبر 566329 نے 917 نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحان انٹر میڈیٹ سالانہ کے نتائج بورڈ کی ویب سائٹu.pk www.ajkbise.edکے علاوہ ماسوائے Warid کے دیگر تمام Mobile Net works پر بذریعہ SMS بذیل طریقہ سے معلوم کیے جا سکیں گے۔ (Ajk لکھ کر Space دینے کے بعد رول نمبر لکھیں اور 5050 پر Send کر دیں) تعلیمی بورڈ نے جملہ پرائیویٹ امیدواران کو رزلٹ کارڈز اُنکے دیئے گئے پتہ جات پر ، جبکہ ریگولر رزلٹ کارڈز سربراہاں ادارہ جات کے نام بذریعہ ڈاک ترسیل کیے جا رہے ہیں۔پرائیویٹ امیدواروں میں سے اگر کسی امیدوار کو رزلٹ کارڈ نہ ملے تو رزلٹ کی اشاعت کے بعد سے 30 دن کے اندر راقم (کنٹرولر امتحانات کالجز) سے تحریری طور پر رابطہ کرے۔ اس کے بعد کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔ مقررہ میعاد کے بعد تحت قواعد بیان حلفی اور فیس مبلغ 600/= روپے بورڈ اکوئنٹ میں جمع کروا کراصل چالان ہمراہ درخواست ارسال کرنے پر ہی مثنیٰ رزلٹ کارڈجاری ہو گا۔امیدواران جن کے ذمہ بقایا جات ہیں یا کسی اور اعتراض کی بناء پر انکے نتائج موًخر ہیں، کے نتائج بقایا جات کی وصولی، اعتراضات کی یکسوئی پر واگذار کئے جائیں گے۔ ان امیدواروں کو انکے اپنے مفاد میں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اعتراضات یکسو کروائیں تاکہ انکے نتائج واگذار کئے جا سکیں۔تاہم نمبر ؍ گریڈ بہتر(Improve) کرنے والے امیدواراں سابقہ رزلٹ کارڈ ز بصورت اصل جمع کروا کر نئے رزلٹ کارڈز حاصل کر سکیں گے۔آمدہ امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2016 ء اکتوبر2016 ء کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ جس میں وہی امیدواران شرکت کر سکیں گے جو حالیہ امتحان (انٹرمیڈیٹ کمپوزٹ سالانہ 2016 ء) میں شامل ہو کر مکمل فیل ہوئے ہوں یا چانس حاصل کیا ہو یا جنہیں پہلے سے چانس حاصل ہو یا اضافی مضامین والے یا تحت قواعد گریڈ / نمبر بہتر بنانے والے۔ امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی2016 ء کیلئے بغیر لیٹ فیس فارم داخلہ اور فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 21-09-2016 اور دوگنا فیس کے ساتھ 29-9-2016 ء اجبکہ تین گنا فیس کے ساتھ03-10-2016 ء ہے۔ فارم ہا داخلہ اور دیگرمعلومات حبیب بینک لمیٹیڈ کی ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی برانچواں سے دستیاب ہونگی۔ فارم داخلہ رزلٹ کارڈ کا انتظار کئے بغیر رزلٹ گزٹ پر دیئے گئے نتیجہ کی بنیاد پر ارسال کئے جا سکتے ہیں۔شیڈول کے بعد داخلہ فارم وصول نہیں کئے جائیں گے۔امتحان پارٹ اوّل/ السنہ شرقیہ کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

 

Scroll To Top