وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا ایل او سی پر آباد شہری آبادی کے تحفظ کے لیے بنکرز تعمیر کرنے کا اعلان

Farooq Hedar

مظفرآباد(پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ ایل او سی پر آباد شہری آبادی کے تحفظ کے لیے بنکرز تعمیر کریں گے اور ایل او سی پر شہری آبادی کو بھارتی جارحیت سے بھر پور تحفظ فراہم کریں گے ۔ ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے شدید زخمی ہونے والوں کے لیے ہیلتھ سکواڈفراہم کریں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ایل او سی پر آبادشہری آبادی استحکام پاکستان کی جنگ میں مصروف ہے پاکستان جو اہل کشمیر کی منزل اور اہل کشمیر کی امنگوں کا مرکز و محور ہے پاکستان کے استحکام سلامتی کے لیے ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں نے کشمیر ایشو کو دنیا کا فلش پوائنٹ بناد یا ہے ۔ کشمیر ی شہداء کا لہو رنگ لا رہا ہے اب کشمیری عوام کی تحریک کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر آباد 13انتخابی حلقوں میں تعمیروترقی کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کریں گے ۔ایل او سی پر آباد شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو بھارتی جارحیت کا دلیرانہ مقابلہ کررہے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے انتہا پسند حکمرانوں کے عزائم خترناک ہیں ۔ ایل او سی پر بھارت تخریبی کاروائیاں کرسکتاہے بھارت کے قابض و غاصب حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی عوام کے حقوق غصب کررکھے ہیں ۔بھارتی حکمرانوں کے جارحانہ عزائم میں اس خطے کے امن کویرغمال بنارکھا ہے بھارتی حکمرانوں کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ اب ریاستی دہستگردی کے ذریعے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کو زیادہ دیر تک غاصبانہ تسلط میں نہیں رکھا جاسکتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کشمیریوں کی عزت ناموس کی محافظ ہے ۔وزیر اعظم آزادکشمیریہاں کمیٹی روم میں کھلانہ ،چکوٹھی کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کیے جانے والے تمام وعدوں کو پورا کرے گی وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیرکی تعمیروترقی کیلئے ہرممکن امداد کی یقین دھانی کروا رکھی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیرمیں جاریہ منصوبہ جات کیلئے 19ارب روپے درکار ہیں سابقہ حکومت کی طرف سے 18ارب روپے کا خسارہ ورثے میں ملا ہے حکومت 5سالوں میں تمام زیر تکمیل منصوبہ جات کو مکمل کرے گی ۔اتنخابی منشور کو عملی جامع پہناکررہے گی وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آزادکشمیرکی عوام کرپشن کے خاتمے ۔ناانصافی کے ازالے اور استحصالی نظام سے نجات کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے وزیر اعظم نے کہا کہ ایجوکیشن پیکج پر نظر ثانی کررہے ہیں ۔نظام تعلیم میں موجود خرابیوں کو درست کرکے رہیں گے ۔دور دراز پہاڑی علاقوں میں عوام کو تعلیم اور صحت کی جدید سہولتیں فراہم کریں گے ۔

 

Scroll To Top