سر دار خالد ابراہیم نے سپیکر چیمبر میں ممبر اسمبلی کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا

khalid ibrahim

مظفر آباد (سٹاف رپورٹر) ایل اے 19پونچھ 3سے نومنتخب ممبر اسمبلی سر دار خالد ابراہیم خان نے سپیکر چیمبر میں باوقار تقریب میں ممبر اسمبلی کی حیثیت سے منگل کے روز حلف اُٹھا لیاہے آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے ان سے حلف لیا اور حلف اُٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے حلف اٹھانے سے اسمبلی کے وقار میں بہت اضافہ ہوا ہے اچھا فیصلہ کیا ہے سر دار خالد ابراہیم خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کا خیال ہے مخالفین کا پتہ نہیں پارٹی کا اعتماد ہم نے بھی حاصل کیا ہے بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر سپیکر اسمبلی نے ان کی رائے معلوم کی کہ آپ کی کامیابی میں مسلم لیگ (ن) کا رول بھی ہے آپ حکومت کے ساتھ یا اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے سر دار خالد ابراہیم خان نے کہا کہ اپنا بھی نقطہ ہے میں اپوزیشن میں اپنا رول ادا کرونگا شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی کا اپنا وقار اور اس خطے کی اپنی حثیت ہے صوبائی اسمبلی کی طرز سے اس خطے کو نہیں دیکھا جا سکتا تحریک آزادی کشمیر کیلئے غازی ملت سر دار محمد ابراہیم خان سمیت اسلاف نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں آپ نے اور ہم نے بھی نظام کو بہتربنانے پر توجہ دینی ہے سیدھارکھنا تو مشکل کام ہے کوشش جاری ہے تو بہتری ہوگی سپیکر اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر مثبت سوچ لیکر بڑھ رہے ہیں انشاء اللہ بہتری ہوگی تقریب میں ڈپٹی سپیکر اسمبلی سر دار فاروق احمد طاہر سمیت حلقہ ایل اے 19پونچھ3کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈپٹی سپیکر اسمبلی سر دار فاروق احمد طاہر اور حلقہ انتخاب کے کارکنان نے انہیں حلف اٹھانے پر مبارکباد دی تلاوت کلام پاک کے بعد سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین نے سردار خالد ابراہیم خان کی بحثیت ممبر اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا اسی کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہو گئی۔

 

Scroll To Top