ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے خلاف کرپشن،سرکاری فرائض میں کوتاہی ، اور عہدے کے ناجائز استعمال کا الزام،انکوائری کیلئے آفیسر مقرر،15ایام میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

sikandar sultan raja

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)عوامی شکایات پر چیف سیکرٹری آزادحکومت نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے خلاف کرپشن،سرکاری فرائض میں کوتاہی ، اور عہدے کے ناجائز استعمال کے خلاف تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ انصر یعقوب کوانکوائری آفیسر مقررکیاہے۔ انکوائری آفیسر پندرہ دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گا۔ چیف سیکرٹری آفس کے حکم نمبر انتظامیہ آئی 2016(14)9کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ ترقیاتی ادارہ کوانکوائری آفیسر کے سامنے پیش ہوناہوگا۔ جبکہ درخواست گزار بھی اپنے مالیاتی نقصان اور ترقیاتی ادارہ کے مذکورہ عہدیدار کے خلاف اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

 

Scroll To Top