دھندڑ میں ن لیگی رہنما کے بھائی کی میٹرک پاس نوجوان سے جنسی زیادتی،بے ہودہ فوٹو بنا کو لڑکے کے والد کو بھیج دئیے

teenager-422197_1280-1024x678

بھمبر(بیورورپورٹ) بھمبر کے نواحی گاؤں دھندڑ میں ن لیگی رہنما کے بھائی کی میٹرک پاس نوجوان سے درندگی،نہ زمین پھٹی نہ آسمان۔بابر نامی نوجوان نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ معصوم طالبعلم کے جسم سے کھیلتے رہے اور نیٹ پر تصویریں بھی چڑھا دیں ۔تفصیلات کے مطابق چند دن قبل ابو بکر نامی نوجوان کو بد قماش گروہ لڑکی بن کر فون کرتا رہا اور ملاقات کے لیے بلاتا رہا FIRکے مطابق ابو بکر کو فون کر کے بلایا اور کہا کہ تم اگر مرد ہو سلام پلی پر آؤ جس پر ابوبکر سلام پلی پر پہنچا تو وہاں پر موجود بابر ولد سردار خان ساکن دھندڑ ،یاسر ولد محمد حسین ساکن چونیاں قصور سمیت 3نوجوانوں نے گن پوائنٹ پر اسے دھندڑ جنازہ گاہ میں لے گے اس کے باوجود کہ وہاں پر پولیس چیک پوسٹ بھی ہے جنازہ گاہ میں میٹرک پاس نوجوان سے مذکورہ گروہ نے بد فعلی کی اور تصویریں بھی بنا ڈالی اور نوجوان سے اس کا موبائل فون بھی چھین لیا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ننگی تصویریں نیٹ پر چڑھا دیں گے FIRبعد ازاں بد قماش گروہ نے مظلوم لڑکے کے والد کے واٹس ایپ پر ننگی تصویریں چڑھا دیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ یاد رہے کہ بابر نامی نوجوان کی چند ہفتے قبل ایک مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہوا تھا گاؤں میں یہ واقعہ اور تصویریں زبان زد عام ہیں عوامی حلقوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ہے تاکہ یہ گروہ عوام کے لیے عبرت بن سکے ۔

 

Scroll To Top