بھمبر پولیس نے KPKکے منشیات سمگلر کو 22کلو اعلیٰ کوالٹی چرس سمیت گرفتار کر لیا

bhimber crime

بھمبر(بیورو رپورٹ)بھمبر پولیس کی زبردست کارروائی، 22کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی،خیبر ایجنسی KPKکا رہائشی منشیات فروش گرفتاز،منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،مزید کارروائی جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بھمبر مرزا شبیر احمد نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عثمان علی ساکن خیبر ایجنسی خیبر پختونخواہ کو 22کلو اعلیٰ کوالٹی چرس سمیت گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا، ملزم کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ، عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے بھمبر پولیس کو زبردست کارروائی پر خراج تحسین
Scroll To Top