راولاکوٹ کے نواح میں سفاک خاوند نے اپنی ہی بیوی کو گلے میں پھنداڈال کر قتل کر ڈالا،ملزم گرفتار

murder

راولاکوٹ(بیورو رپورٹ) تھانہ داتوٹ کی حدود ٹائیں کے علاقہ جنڈالہ میں سفاک خاوند نے اپنی ہی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم حمزہ الیاس کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ٹائیں کے رہائشی حمزہ الیاس نامی شخص نے بیوی(م)کو گلے میں پھندا ڈال کر موٹ کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ،نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ،ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ الیاس مقتولہ کو تقریباََ تین ماہ قبل گھر سے بھگا کر لایا تھا ان کا نکاح بھی ہو گیا تھا لیکن ورثاء کے درمیان تو تکرار چل رہی تھی ،جس پر ملزم نے تہش میں آ کر بیوی کو موت کی نیند سلا دیا،قتل کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح

 

Scroll To Top