برنالہ کے نواحی علاقہ روہی پرائیویٹ سکول سے زیر تعلیم بچی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام،شور شرابے پر اغواء کار قریبی باجرے کے کھیتوں میں روپوش

kidnapping

کوٹ جیمل(نمائندہ خصوصی)برنالہ کے نواحی علاقہ روہی پرائیویٹ سکول سے زیر تعلیم بچی کو اغواء کرنے کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ مرزا خضرحیات پولیس اور صحافیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور صورت حال کا جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز تین نامعلوم اشخاص نے روہی کے پرائیویٹ سکول سے سکول میں زیر تعلیم معصوم بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی تو سکول کی معلمات کے شور مچانے پر نامعلوم اغواء کا ر موقع سے فرار ہو کر قریب ہی باجرے کے کھیتوں میں جا چھپے اطلاع ملنے پر روہی گاؤں ،پنگالی ،پنگالی موڑ، کوٹ جیمل، ودیگر علاقوں کے نوجوانوں نے علاقہ کو گھیر ا میں لے لیا اور اغواء کا روں کی تلاش شروع کر دی جبکہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ مرزا خضر حیات برنالہ پولیس اور کشمیر پریس کلب برنالہ کے صحافیوں کے ہمراہ روہی موڑ پہنچ آئے اور صورت حال کا جائزہ لیا اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سے قبل ہی غیر ریاستی افراد پھیری بانوں پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے انھوں نے موقعہ پر آئے پولیس آفیسر کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ وہ ٹریکٹر ودیگر ٹرانسپورٹ پر لگے لاوڈ سپیکر اتاریں اور ان کے خلاف FIRدرج کریں انھوں نے کہا ہر صورت قومی نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے ۔

kidnapping

Scroll To Top