انسانی سمگلروں کے آزادکشمیر میں جگہ جگہ ڈیرے ،کوٹ جیمل کا رہائشی محمد وسیم یونان جاتے ہوئے ایران ترکی باڈر پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق

dsc_09531

کوٹ جیمل(نمائندہ خصوصی)حکومتی اور انتظامیہ کی عدم توجہی لا پرواہی کے باعث سب ڈویژن برنالہ جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گا ہ انسانی سمگلروں کے جگہ جگہ ڈیرے گذ شتہ روز کوٹ جیمل کا رہائشی 25سالہ نوجوان محمد وسیم ولد منیر حسین قوم جرال یونان جاتے ہوئے ایران ترکی باڈر پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی لاش گذ شتہ روز کوٹ جیمل پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، جبکہ نوجوان کو ہزاروں سوگوان کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبر ستا ن میں سپر د خاک کر دیا گیا اس موقعہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔تفصیلات کے مطابق گذ شتہ چند روز قبل سب ڈویژن برنالہ میں موجود انسانی سمگلروں نے درجن سے زائد نوجوانوں کو غیر قانی طریقہ سے ایران ترکی اور پھر یونان بھیجنے کیلئے بائے روڑ روانہ کیا ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ یہاں بیٹھے انسانی سمگلروں کے رابطہ کراشی ،کوئٹہ، مند وبیل ،ایران ،ترکی ، اور یونان میں موجود انسانی سمگلروں سے فون پر ہوتا ہے یہاں بیٹھا انسانی سمگلر یورپ جا نے والے نوجوان سے پوری رقم وصول کر لیتا ہے جس کے بعد یہ نوجوان مند بیل جو کہ پاکستان ایران باڈر ہے تک ٹرین بسوں پران نوجوانوں کو با آسانی لیجاتے ہیں جس کے بعد ان نوجوانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح گاڑیوں میں ٹھوس کر باڈر کراس کر ائی جاتی ہے ایک نوجوان نے بتا یا کہ ایک ایک کار میں نوسے دس بندوں کو ٹھو سنا جا تا ہے جس کی وجہ سے سانس بند ہونے سے کئی نوجوان زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اور یہ انسانی سمگلر فوت ہو نے والے نوجوان کو راستہ ہی میں پھینک کر چلے جاتے ہیں نوجوان کا کہنا تھا کہ میں بھی ان راستوں سے یونا ن گیا تھا راستہ میں بے شمار انسانی ڈھانچے پہاڑی علاقوں میں پڑ ے دیکھے ، گذ شتہ چند روز قبل بھی ایک کار میں جس میں درجن کے لگ بھگ نوجوان کچھ کار کی ڈگی میں بھی تھے ایرانی ترکی باڈر پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے کئی نوجوان موقعہ پر ہلاک ہو گئے جبکہ کئی نوجوان شدید زخمی حالت میں ایران میں موجود ہیں گذ شتہ روز محمد وسیم کی میت مندوبیل باڈر سے کوٹ جیمل لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد آبائی قبر ستان کوٹ جیمل میں سپرد خاک کر دیا اور ادھر علاقہ کے لوگوں نے وزیر داخلہ پاکستان اور چیف سیکرٹری آزاد سے مطالبہ کیا ہے کہ ان انسانی سمگلروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے کیو نکہ ان انسانی سمگلروں کی وجہ سے علاقہ کے بے شمار نوجوان ایران ترکی یونان کی باڈروں پر مارے جا چکے ہیں ۔

 

Scroll To Top