راولاکوٹ میں16سالہ طالبعلم پر غنڈوں کا حملہ،چھریوں کے وار کر کے لہو لہان کر دیا،4افراد گرفتار

31C6294A00000578-3473141-image-a-43_1456934333803

راولا کوٹ(بیورو رپورٹ)صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کے آبائی قصبے راولاکوٹ میں چھریوں کے وار سے نوجوان شدید زخمی،نوجوان سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل، حملہ آور گروہ کے 4افراد گرفتارتفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے ایف ایس سی کے طالبعلم16سالہ یاسر خورشید پر شہر کی طرف جاتے ہوئے حملہ کر دیا،نوجوان کو گاڑی سے اتار کر چھریوں کے پے در پے واروں سے شدید زخمی کر دیا ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور4نوجوانوں حماد اسلم،محسن عبید،علی بابر کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری،زخمی نوجوان ہسپتال میں زیر علاج

 

Scroll To Top