اشتہارات اور pop-up سے جان چھڑانے کا طریقہ

Stop unwanted ads, popups, or browser malware

انٹرنیٹ کا کون سا یوزر ہوگا جس کے لیے اشتہارات اور ’’پوپ اپ‘‘ (pop-up) عذاب نہ بنے ہوئے ہوں۔ آپ کی آن لائن سرگرمیوں کے دوران اچانک سامنے آنے والے یہ اشتہارات اور پوپ اپ نہ صرف پریشانی اور وقت کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں بل کہ ان میں سے بہت سے ہماری اخلاقی اقدار سے ٹکرانے کے باعث خاص طور پر بچوں کے لیے نقصاد دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ان اشتہارات اور پوپ اپس سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ اشتہارات اور وائرس پوپ اپس عموماً مختلف ویب سائٹس سے براہ راست آپ کے کمپیوٹر میں داخل ہوجاتے ہیں، ان میں بعض اوقات مال ویئر بھی شامل ہوتے ہیں، جو نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔

اشتہارات اور پوپ اپس سے جان چھڑانے کا طریقہ دو مراحل پر مشتمل ہے۔ سب سے پہلے اپنے پی سی میں موجود مال ویئر اور ایڈویئرز ختم کرنے ہوں گے اور دوسرے مرحلے میں پلگ اِن Browser extensionاستعمال کرتے ہوئے پوپ اپس اور اشتہارات کو بلاک کرنا ہوگا۔

اشتہارات اور پوپ اپس سے نجات کے لیے اپنی ونڈوز صاف کریں، جس کے لیے Malwarebytes Anti-Malware  (MBAM)کا فری ورژن آپ کا مددگار ثابت ہوگا۔ یہ پروگرام پوپ اپس کو تلاش کرنے اور ان کے خاتمے کے لیے بہت اچھا ہے۔ جسے ڈاؤن لوڈ کرکے آپ اپنا مسئلہ حل کرسکتے ہیں۔

اپنے پی سی میں MBAM رَن کرنے کے بعد اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے آپ فری ریموول ٹول AdwCleaner رن کرسکتے ہیں۔ یہ ٹول ایڈویئرز اور دیگر براؤزر انویڈرز کو نشانہ بنائے گا۔ واضح رہے کہ AdwCleaner کا جعلی ورژن رقم کے عوض دست یاب ہے، لیکن اصلی ورژن آپ مفت میں حاصل کرسکے ہیں۔ اس ٹول کو کسی قابل اعتبار ذریعے ہی سے ڈاؤن لوڈ کریں، جیسے  MajorGeeksیا Bleeping Computer۔

اس ٹول کو استعمال کرتے ہوئے دھیان رہے کہ یہ ہر قسم کی سروسز، فائلز، شورٹ کٹس اور فولڈرز وغیرہ کو آپ کے پی سی سے مٹا سکتا ہے۔ آپ کو removing کے عمل کے دوران چوکنّا رہتے ہوئے ہر ٹیب پر نظر رکھنی ہوگی کہ کہیں آپ کی کوئی اہم فائل یا فولڈر ضائع نہ ہوجائے۔

ان دو ٹولز کی مدد سے کمپیوٹر کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو یقیناً اشتہارات اور پوپ اپس کے مسئلے سے نجات حاصل ہوجائے گی۔

Scroll To Top