ڈڈیال سے میرپور جانے والی مسافر بس حادثہ میں زخمی سماہنی کی رہائشی خاتون فرزانہ بیگم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی

bus

سماہنی چوکی( نمائندہ عدالت) ڈڈیال سے میرپور جانے والی مسافر بس حادثہ میں زخمی سماہنی کی رہائشی خاتون فرزانہ بیگم زوجہ فیروز دین صابری ساکن منانہ سماہنی جو کہ میرپور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج تھی گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ،فرزانہ بیگم اپنے بیٹے محمد ریاض صابری اور اپنے گھر کے دیگر آٹھ افراد کے ہمراہ چکسواری سے مورخہ 19اگست کو مسافر بس میں سوار ہوئی جس کو راستہ میں حادثہ پیش آیا ،اس حادثہ میں محمد ریاض صابری کی والدہ فرزانہ بیگم شدید زخمی ہوئی جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور داخل کیا گیا گذشتہ روز محمد ریاض صابری کی والدہ انتقال کرگئی جن کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گاوں منانہ سماہنی میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی ،اس حادثہ میں محمد ریاض اور ان کے گھر کے دیگر افراد بھی زخمی ہیں جن کو فوری طور پر مالی مدد کی سخت ضرورت ہے ، سماہنی کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ محمدریاض صابری جو کہ انتہائی غریب ہیں ان کی فوری طور پر مالی مدد کی جائے

 

Scroll To Top