بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیاگیا،نواز شریف کو قاتل اور ہائی جیکر کہنے والے تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں:پرویز رشید

Parwez Rasheed

بھمبر(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 11جنوری کو بھمبر میں ن لیگ کے جلسہ میں چوہدری طارق فاروق نے بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا مطالبہ کیا اس پر بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دی اور آج ہم نے اس کا افتتاح کردیا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چوہدری طارق فاروق کے تمام مطالبات منظور کرلیے ہیں ان کے مطالبہ پر یونیورسٹی اور پختہ پل بنائے جائیں گے بھمبر کے عوام جب چوہدری طارق فاروق کو منتخب کرائیں گے تو میں بھی شکریہ ادا کروں گا پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے 3 سال کا عرصہ گزر گیا اس عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے اس ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے 90 اور 97 میں 5سال کے لیے میاں نواز شریف کو منتخب کیا گیا لیکن ان کو مد ت پوری نہیں کرنے دی گئی لیکن آزاد خطہ میں میاں نواز شریف نے عوام کی رائے کا احترام کیا اور اپنے ساتھیوں کو عدم اعتماد کرنے سے روک دیا ۔ثابت کیا کہ وہ اصولوں کی سیاست کرتے بااصول سیاستدان ہیں پاکستان کو عالمی دنیا میں ایک باوقار ایٹمی طاقت بنایا دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن پاکستان میں وہ کون لوگ ہیں جو کے ملک کے وزیر اعظم کو کبھی قاتل اور کبھی ہائی جیکر کہتے ہیں یہ لوگ پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں اب ایک نیا الزام لگا دیا گیا جو صاحب الزام لگارہے ہیں وہ لندن میں موجود ہیں اور کہہ کر گئے ہیں کہ وہ کسی کیس کے لیے جارہے ہیں حالانکہ وہ گولڈ سمتھ کی مہم چلانے کے لیے گئے ہیں برطانیہ لندن میئر کے انتخاب میں سچائی اور دولت کے درمیان مقابلہ ہے مسلم لیگ پاکستان کے بیٹے صادق جبکہ عمران خان دولت مند غیر ملکی کے ساتھ کھڑے ہو کر غیر پاکستانی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں اور پاکستانی کی مخالفت کررہے ہیں وہ پاکستان کے بیٹے کو کامیاب کرانے کا اعلان کریں اگر نہیں تو پھر پاکستانیوں سے اپنے لیئے ووٹ بھی نہ مانگیں میاں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا ہے وہ چند دنوں میں پاکستان واپس تشریف لائیں گے اور پھر تمام افواہیں اور جھوٹ بے نقاب ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ضلع کچہری میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ضلعی صدر مسلم لیگ ن راجہ مقصود احمد خان سابق ایم ایل اے نے کی ۔ پرویز رشید نے کہا کہ میاں نوازشریف جب بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کا راستہ روکنے کی سازش کی جاتی ہے جس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے تقریب سے ضلعی صدر راجہ مقصود احمد خان، راجہ خوشنوداعظم، راجہ اسحاق خان پنجیڑی ، کرنل (ر) وقار نور، راجہ رزاق خان اور چوہدری افتخار عظیمی نے بھی خطاب کیا ۔
Scroll To Top