پیپلز پارٹی کا عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوتوں سمیت وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان

ppp

اسلام آباد (کے این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آز اد کشمیر 21جولائی کے عام انتخابا ت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پری پول دھاندلی کے ٹھوس شواہد کیساتھ وائٹ پیپرز جاری کریگی اس بات کافیصلہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی طرف سے پری پول دھاندلی سے پردہ اٹھانے کیلئے قائم فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس کی صدارت چوہدری لطیف اکبر نے کی جبکہ اجلاس میں سیکرٹری کمیٹی عامر ذیشان جرال‘ سید عزادار حسین شاہ ‘ شاہین کوثر ڈار‘ صاحبزادہ ذوالفقار علی اور عبدالشکور صدیقی شریک ہوئے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیا پاکستان کے انتخابی حلقوں میں 21جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں وفاقی حکومت ‘ وزارت امور کشمیر ‘ کشمیر کونسل وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے اربوں روپے استعمال میں لاکر پری پولنگ دھاندلی کے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کی طرف سے بھجوائے گئے ثبوتوں‘ شواہد اور رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کا 4ستمبر 2016ء کو پھر اجلاس ہو گا جس میں تمام شواہد کو کمپائل کرکے حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی جس کی روشنی میں دھاندلی کے متعلق وائٹ پیپرز جاری کرنے کی غرض سے یہ رپورٹ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائی جائے گی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے 21جولائی کے عام انتخابات میں پری پول دھاندلی کرکے آزاد کشمیر کے عوام کا مینڈیٹ چرایا ہے اور یہ دھاندلی اس لئے کی گئی کہ پانامہ لیکس میں پھنسے نوازشریف کے خلاف تنگ ہونیوالے گھیرے سے عوام کی توجہ کو ہٹایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل ن لیگ نے منظم انداز میں فنڈز اپنے اپنے امیدواروں کو دیئے اور وفاقی فنڈز کو بھی دھاندلی کیلئے بے دریغ استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 4ستمبر کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس پھر ہو گا جس میں دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپرز کو حتمی شکل دیکر چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کئے جائیں گے۔
Scroll To Top