اقلیتیں ترقی میں اپنا بھر پور حصہ ڈال رہی ہیں،شہباز شریف

shehbaz sharif

لاہور(یوا ین پی)پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری اسلامی تعلیمات میں اہم حیثیت رکھتی ہے،اقلیتیں ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور حصہ ڈال رہی ہیں۔اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجا ب نے کہاکہ ہر طرح کے امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے،قائداعظم نے بھی تمام اقلیتوں کے یکساں حقوق پر زور دیا۔شہبازشریف کاکہناتھاکہ حکومت نے تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اورتمام اقلیتوں کوملک میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، انہوں نے اس بات پر زوردیاکہ ملکی ترقی کے لیے بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دینا ہوگا۔

Scroll To Top