سانحہ کوئٹہ‘ملک بھر میں فضا ء سوگوار،یوم سوگ منایا گیا

images

کوئٹہ (یوا ین پی)سول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش حملے میں70افراد کی شہادت کے بعد اندوہناک سانحہ پر منگل کو شہر سمیت ملک بھرکی فضا ء سوگوار رہی، قومی پرچم سرنگوں رہا۔سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی اپیل پریوم سوگ منایا گیا ، کراچی سے خیبر تک عوام ،وکلا اور سول سوسائٹی کے ارکان سراپا احتجاج ہیں۔بار ایسوسی ایشنز کی اپیل پر ملک بھر میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا، وکلابرادری نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں بھی نکالیں،صحافتی تنظیموں نے بھی احتجاجی ریلیاں نکالیں اور سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ کوئٹہ کی تمام جامعات،کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کے علاوہ کاروباری ادارے بند ر ہے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،عداالتوں میں سرگرمیاں معطل ر ہیں۔گزشتہ روزکوئٹہ کے سول ہسپتال میں دہشت گردی اور معصوم انسانی جانوں کے نقصان پر شہر سمیت ملک بھر کی فضا سوگوار ہے ۔بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، قومی پرچم سرنگوں ہے، صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں منگل کو ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ، بلوچستان یونیورسٹی ، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی بند رہے ۔وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے ایک روزہ سوگ کے باعث تمام سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہا۔سانحہ کوئٹہ میں اپنے ساتھیوں کے جانی نقصان پر وکیل بھی غمزدہ ہیں، سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی اپیل پر یو م سوگ منایا گیا۔لاہور میں سانحہ کوئٹہ پر یوم سوگ میں سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری اور ہائی کورٹ میں یوم سوگ منایا گیا، وکلا ء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ، صرف ارجنٹ مقدمات کی سماعت کی گئی۔سپریم کورٹ بار نے سات روز ، پاکستان بار ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز اور لاہور چیمبر نے تین روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ بار ایسوسی ایشنز کی اپیل پر ملک بھر میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا، وکلابرادری نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں بھی نکالیں۔وزیراعلی سندھ وکلا سے اظہاریکجہتی کیلئے سٹی کورٹ کراچی پہنچے جہاں ایڈیشنل آئی جی نے سیکیورٹی پر بریفنگ دی،مراد علی شاہ نے سٹی کورٹ کے پارکنگ گیٹ کا معائنہ کیا۔لاہور اور ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، سانحہ کوئٹہ پر پسرور بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی گئی، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے بھی یوم سیاہ منایا۔

Scroll To Top