سوہاوہ کے قریب ہائی ایس حادثہ کا شکار،چوکی کے رہائشی میاں بیوی جاں بحق،کل سپرد خاک کیا جائے گا

Exident

چوکی سماہنی (نامہ نگار )یونین کونسل چوکی کے نواحی گاؤں تونین گتاڑی کے رہائشی محمدبشیر ولدبوٹااورزاہدہ بشیر زوجہ محمدبشیر راولپنڈی سے آپریشن کے بعد واپس گھرآرہے تھے کہ سوہاوہ کے قریب ہائی ایس کاٹائر برسٹ ہونے سے ہائی ایس حادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دونوں میاں ،بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے نمازجنازہ کل گتاڑی بھٹیاں باڑی کے مقام پر اداکی جائے گی۔ مرحوم نے تین بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ایک ہی خاندان کے دوافرادکی حادثاتی موت سے علاقے کی فضاسوگوارہوگئی ہے۔
Scroll To Top