سپریم کورٹ کو ریاست کی صورتحال کنٹرول میں ہونے کی رپورٹ مضحکہ خیز اور حقائق کے منافی ہے؛ علی گیلانی

Syed ali gelani

سری نگر(یوا ین پی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ کو ریاست کی صورتحال کنٹرول میں ہونے کی رپورٹ کو مضحکہ خیز اور حقائق کے منافی قرار دیکر کہا کہ کل صرف ایک ہی دن میں 4 معصوم جانوں کو زندگی سے محروم کرنے کے علاوہ 500سے زائد افراد کو شدید زخمی کرنے کے باوجود اگر دہلی سرکار کو یہاں کے حالات نارمل لگ رہے ہیں تو ان کی عقل اور بصیرت پر ماتم کرنے کے سوا اور کیا کیا جاسکتا ہے۔ گیلانی نے عوام کو خبردار کیا کہ بھارتی سیاستدانوں نے یہاں جاری عوامی تحریک کو سبوتاژ کرنے اور اس کو آزادی کے بدلے کوئی اور رنگ دینے کے لیے اپنے خزانوں کے دہانے کھول دئے ہیں اور وہ اب اپنے گماشتوں اور زرخرید ایجنٹوں کے ذریعے عام لوگوں کو لالچ اور مراعات دیکر اپنے لیے استعمال کریں گے۔گیلانی نے واضح کیا کہ ہمیں ان چالوں سے خبردار رہنے کی اشد ضرورت ہے اور اگر اس نازک موقعے پر بھی ہم نے کوئی غفلت اور لاپرواہی برتی تو ہم اپنی منزل سے بہت دور ہوجائیں گے۔ حریت چیرمین نے ان اطلاعات پر شدید ناراضگی اور دکھ کا اظہار کیا کہ پولیس نے اب ائمہ اور خطبا حضرات کو ڈرانے اور دھمکانے کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

Scroll To Top