سید علی گیلانی ، میر واعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کشمیر کی عوامی تحریک کا نیا احتجاجی کلینڈر جاری کر دیا

kashmiri leader

سری نگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر کے آزادی پسند قائدین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کشمیر کی عوامی تحریک کا نیا احتجاجی کلینڈر جاری کر دیا ہے ۔ قائدین کی طرف سے لوگوں سے کہا گیا کہ وہ 6اگست کو اپنے اپنے علاقوں کی سڑکوں پر عصر سے مغرب تک احتجاج کریں اور اس دوران مساجد میں مغرب سے عشاء تک۔اس دن ہڑتال میں کوئی ڈھیل نہیں ہوگی ۔7اگست اتوار کو صبح 10 بجے سے 4بجے تک اپنے اپنے علاقوں کے علاوہ ہسپتالوں کی صفا ئی کی جائے اور عصر سے مغرب تک پر امن احتجاج کیا جائے اس روز ہڑتال میں شام6بجے کے بعد ڈھیل ہوگی ۔8اگست سوموار کو سول سیکریٹریٹ ، ڈپٹی کمشنروں اور تحصیل آفس تک جانے والی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی جائیں تاکہ ملازمین ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوسکیں ۔ڈپٹی کمشنر وں سے کہا گیا کہ وہ ملازموں پر دباؤ نہ ڈالیں اس روز ہڑتال میں کوئی ڈھیل نہ ہوگی ۔9اگست منگلوار کو خواتین ظہر سے عصر تک اور مرد حضرات عصر سے مغرب تک احتجاج کریں۔اس روز ہڑتال میں 6بجے کے بعد ڈھیل ہوگی ۔10اگست بدھ وار کو مغرب سے عشاء تک مشعل بردار جلوس اور ظہر سے عصر تک کالے بلے لگا کر احتجاج کیا جائے۔ہڑتال میں کوئی ڈھیل نہیں ہوگی ۔11اگست جمعرات شہید شیخ عبدالعزیز کے حق میں مزار شہداء پر فاتحہ خوانی ہوگی ۔اس روز پوسٹروں کے ذریعے پنچوں اور سرپنچوں سے کہا جائیگا کہ وہ مستعفی ہوجائیں اور یہ پوسٹر ان کے دروازوں پر چسپاں کئے جائیں۔12اگست جمعہ کو ہڑتال میں کوئی ڈھیل نہیں ہوگی اور آزادی جانکاری مہم کے سلسلے میں مکتوبات تمام امام وخطیب نماز جمعہ پر پڑھیں گے ۔اس کے علاوہ ان دنوں رات کو بھی اپنے اپنے علاقوں کی سڑکوں کو بند کرنے کیلئے کہا گیا تاکہ فورسز اور پولیس کو گرفتاریاں عمل میں لانے کا موقع نہ مل سکیں۔ہر دوسرے دن مشعل بردار جلوس نکالے جائیں۔

Scroll To Top