کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی،بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں آنے والا وفد سارک کانفرنس کے اختتامی سیشن میں شرکت کئے بغیر ہی واپس چلا گیا

10-1436518838-rajnath-singh-gestures

اسلام آباد(یوا ین پی)ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں پاکستان نے کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کی جبکہ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں آنے والا وفد اختتامی سیشن میں شرکت کئے بغیر ہی واپس چلا گیا۔اسلام آباد میں جاری ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت سمیت رکن ممالک کے تمام وزرائے داخلہ نے شرکت کی، اجلاس کے دوران دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ سمیت خطے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ کانفرنس کے پہلے روز رکن ممالک کے سیکرٹریز داخلہ نے باہمی تعاون کے متفقہ شعبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا تھا اور انہیں مزید مستحکم بنانے کے سلسلہ میں تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی اجلاس میں پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ ایک ہی میز پربراجمان تھے تاہم دونوں نے روایتی طور پر ایک دوسرے سے مسکراہٹ کا بھی تبادلہ نہیں کیا بھارتی وفد وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے پاکستان اور وادی کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی کھلے لفظوں میں مذمت کی تاب نہ لاسکا اور راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں اختتامی سیشن میں شرکت کئے بغیر ہی اپنے ملک واپس لوٹ گیا۔

Scroll To Top