اگلے 3روزتک پنجاب اور سندھ سمیت بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے ٗ محکمہ موسمیات

Rain

اسلام آباد (یوا ین پی ) محکمہ موسمیات نے اگلے 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے اپنے بیان میں بتایا کہ اگلے تین روز تک سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی امید ہے اورموسلادھار بارش سے ڈی جی خان اور بلوچستان کے بعض ندی نالوں ٗبرساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ٗاس کے علاوہ اگلے 2 سے 3 روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش کا امکان ہے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بے نظر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، زیریں خیبرپختونخوا ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش ٗ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ساہیوال ڈویژن، فاٹا ،کشمیر میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ٗ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ترجمان نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بے نظر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، زیریں خیبرپختونخوا ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش ٗ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا ۔محمد فاروق کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ ڈویژن جنوبی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش سندھ کے عالقوں ڈپلو100،چھاچھرو ،ٹھٹہ44،بدین43، میرپورخاص31، حیدرآباد 27،چھور23،مٹھی 14، شہید بے نظیر آباد11، دہلی06، دادو،سکھر03، اسلام کوٹ02۔خیبرپختونخوا کے علاقوں کاکول19،پارہ چنار10، کالام03، لوئیر دیر02۔ پنجاب کے اضلاع ساہیوال07، خان پور02، ڈی جی خان، بہاولپور 01۔گلگت بلتستان: استور 02، گلگت01۔ بلوچستان: بارکھان04، کشمیر: راولاکوٹ01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

Scroll To Top