این اے125میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ؛خواجہ سعد رفیق

52a737b3c6191

اسلام آباد (یوا ین پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں کوئی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی تاہم کچھ بے قاعدگیاں ہوئیں۔یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات 2013ء میں ہوئے اور 214000 بیلٹ پیپرز نادرا کو روانہ کئے گئے، نادرا رپورٹ کے مطابق 57 ہزار ووٹ پڑھے جا سکے جبکہ مختلف وجوہات کی بناء پر 140000 ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے جا سکنے والے 57 ہزار ووٹوں میں سے 99 فیصد کی تصدیق ہوئی جبکہ صرف 0.1 فیصد کو جعلی قرار دیا گیا۔

Scroll To Top