سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ٗ پاک بھارت وزرائے داخلہ کے درمیان سرد مہری برقرار رہی

IN03_RAJNATH_1981452f

اسلام آباد(یو این پی)سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے دوران پاک بھارت وزرائے داخلہ کے درمیان سرد مہری برقرار رہی اور دونوں وزرا کے درمیان رسمی مسکراہٹ کا تبادلہ بھی نہیں ہوا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ٗکل بھوشن یادیو کی گرفتاری اور پاکستان میں را کی کارروائیوں کے واضح شواہد کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے ٗ اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی شریک ہوئے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کانفرنس سے قبل دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ کی طرح راج ناتھ سنگھ سے بھی روایتی ملاقات کی اور مصافحہ کیا تاہم ایک ہی میز پر براجمان ہونے کے باوجود دونوں کے درمیان رسمی مسکراہٹ کا بھی تبادلہ نہیں ہوا۔

Scroll To Top