بھمبر سے سماہنی جانے والی ہائی ایس شارٹ سرکٹ سے جل گئی ‘ مسافر محفوظ رہے

hi s

بھمبر ( آئی این پی ) بھمبر سے سماہنی جانے والی ہائی ایس کپہ گالا کے مقام پر شارٹ سرکٹ سے جل گئی ، مسافر محفوظ ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بھمبر سے مسافروں کو لے کر ایک ہائی ایس نمبری ایل ائی ایس 8111جسکو ڈرائیور احمد دین ولد محمد دین ساکن میرپور چلا رہا تھا کہ جب وہ شہر سے 9 کلومیٹر کپہ گالا کے مقام پر پہنچی تو گاڑی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی ، جس پر تمام مسافروں کو جلدی سے گاڑی سے نکالا گیاجسکی وجہ سے تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ گاڑی مکمل طور پر جل گئی واقع کی اطلاع پر ایس ایچ او سٹی حاجی سکند ر اعظم بمع پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے جبکہ ان کے علاوہ ڈی ایس پی ندیم عارف ، پی ڈی ایس پی راجہ اشفاق احمد ، سپیشل برانچ کے اہلکاران کے علاوہ صحافی بھی موقع پر پہنچے بعد ازاں تمام مسافروں کو دوسری گاڑی میں بٹھا کر روانہ کیا گیا ۔
Scroll To Top