جموں وکشمیر کی پوری آبادی ہندوستان سے آزادی چاہتی ہے، کسی بھی دھونس دباو کے باوجود ہم پیچھے نہیں مڑیں گے ؛آسیہ اندرابی

1330521_Wallpaper1

سری نگر(یو این پی)دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام قابل ستائش ہے جنہوں نے 24دنوں کے لگاتار کرفیو مصائب ومشکلات کے باوجود بھی پر عزم ہیں ،انکے جوش وجذبہ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے بلکہ روز بروز بھارت مخالف مظاہروں میں شدت پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تمام ملازمین کو بھی چاہئے کسی بھی دباو میں آکر احتجاجی پروگرام کی خلاف ورذی کی کوشش نہ کریں بلکہ اس بھارت مخالف عوامی تحریک جسکو ہمارے ہی نونہالوں نے اپنے گرم لہو سے سینچا ہو۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے جو خواتین کی دعایۂ مجالس کا پروگرام منگلوار 2 اگست عصر سے مغرب تک کیلئے مشتہر ہوا ہے اس سلسلے میں آج دختران ملت کی ذمہ داران کی ایک نشست بلائی گئی تھی جس کی وساطت سے جموں وکشمیر کے طول عرض میں دختران ملت کی ارکان کو اس پروگرام میں پیش پیش رہنے کی ہدایات دی گئیں اور جموں و کشمیر کی تمام خواتین سے بھی گذارش ہے کہ جوق در جوق ان مجالس میں شرکت کرکے تحریک میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔آسیہ اندرابی نے کہا کہ معصوم نونہالوں کی گرفتاری کے ہتھکنڈے کو ناکام کرنے کے لئے عوام کو سخت احتجاج کا طرز عمل اختیار کرنا چاہئے کیونکہ صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ جموں وکشمیر کی پوری آبادی بھارت سے آزادی چاہتی ہے ،انہیں یہ باور کرائیں کہ کسی بھی دھونس دباؤ کے باوجود ہم پیچھے نہیں مڑیں گے۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے افتخار حسین مسگر کے استعفی کو ایک خوش آئندہ قدم قرار دیتے ہوے کہا کہ باقی کارکنان کو بھی بھارت نواز تنظیموں سے کنارہ کشی اختیار کرنی چاہئے۔

Scroll To Top